June 27, 2019 .Tecnologi News

اب بائیو میٹرک تصدیق کرانے کیلئے بینک جانے کی ضرور ت نہیں کیونکہ۔۔۔!!!حیران کن سہولت متعارف کرادی گئی


 کراچی(این این آئی)بینک اکائونٹس کی گھر بیٹھے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کے لیے بیشتر بینکوں نے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہیں، بائیومیٹرک کی تصدیق کی آخری تاریخ30 جون ہے۔تفصیلات کے مطابق بینک صارفین کے لیے خوشخبری آگئی۔ بینک اکائونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کرانا بہت آسان ہوگیاے۔ اب بینک اکائونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کرانے کے لیے بینک کے چکر لگانے نہیں پڑیں گے بلکہ اکائونٹ ہولڈر گھر بیٹھے ہی اپنے اکائونٹ کی تصدیق کرواسکے گا۔اس سلسلے میں بیشتر بینکوں نے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ہیں۔ مذکورہ ایپلی کشن میں اکائونٹ ہولڈر کی تفصیلات نادرہ کے ڈیٹا بیس

سے میچ ہوتی ہیں اور وہ گھر بیٹھے ہی صارف کے اکائونٹس کی بائیو میٹرک تصدیق ہوجاتی ہے۔شہریوں نے بینکوں کے اس اقدام کو سراہا ہے۔ مذکورہ ایپلی کیشن سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بھی مدد گار ثابت ہوگی۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News