January 10, 2019 .Tecnologi News

آنر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی، موبائل فون اتنے سستے کر دیئے کہ آپ ابھی خریدنے پہنچ جائیں گے

 ڈالر کی قیمت بڑھنے سے آنے والے مہنگائی کے طوفان نے پاکستانیوں کو پریشان کر رکھا ہے ۔ تاہم اب معروف موبائل فون ساز کمپنی ’آنر‘ (Honor)نے پاکستانی صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ آنر نے اپنے سمارٹ فون ماڈلز ’آنر 7سی‘ اور ’آنر 8ایک‘ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ اب یہ فونز بالترتیب 24ہزار 999اور 42ہزار 999روپے میں پاکستان بھر میں دستیاب ہیں۔

آنر نے 2018ءکے آغاز میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا اور یکے بعد دیگرے کئی کامیاب ترین سمارٹ فون ماڈلز متعارف کرائے۔ 7ماہ قبل آنر نے کم قیمت میں بہترین سمارٹ فون خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے آنر 7سی کی شکل میں ایک بہترین اور فیچرز سے بھرپور فون متعارف کرایا۔ اس کے بعد آنر 8ایکس آیا جو کمپنی کی ایکس سیریز کا بہترین فون تھا اور انتہائی کم قیمت میں فیچرز کے حوالے سے مارکیٹ میں موجود بڑے برانڈز کے فونز کا مقابلہ کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے صارفین نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔
2019ءکے آغاز پر کمپنی کی طرف سے پاکستانیوں کو ان ماڈلز پر قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی گئی ہے، جس کے بعد صارفین اسی بہترین معیار کے فون اب مزید سستے داموں خرید سکیں گے اور ان کی بہترین کارکردگی اور دلکش فیچرز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔3جی بی ریم (RAM)اور 32جی بی سٹوریج کے حامل آنر 7سی کی قیمت میں 2ہزار اور آنر 8ایکس کی قیمت میں 3ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔پہلے آنر 7سی کی قیمت 26ہزار 999روپے تھی جو اب 24ہزار 999روپے ہو گئی ہے اور 8ایکس کی قیمت پہلے 45ہزار 999روپے تھی جو اب کم ہو کر 42ہزار 999روپے ہو گئی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے آپ آنر کی ویب سائٹ www.hihonor.com/pk/وزٹ کر سکتے ہیں

Like Our Facebook Page

Latest News