January 31, 2019 Sports News

قومی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض کے بہنوئی کو گرفتار کر لیا گیا

 لاہور پولیس نے قومی کرکٹر وہاب ریاض کے برادر نسبتی کو چیک باونس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق زوہیب چوہدری کوئٹہ کے تھانہ سول لائینز میں چیک باونس ہونے کے خلاف درج مقدمے میں اشتہاری تھے، پولیس نے اشتہاریوں کے ریکارڈ پر انہیں ان کے گھر رائیونڈ روڈ سے گرفتار کیا۔ملزم کی گرفتاری کی اطلاع کوئٹہ پولیس کو دے دی گئی ہے، کوئٹہ پولیس ملزم کو راہداری ریمانڈ کے ذریعے کوئٹہ لے جائے گی۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News