July 1, 2019National News

ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی کو بھی بڑا دھچکا۔۔ 19 ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیار ،سندھ میں بھی تبدیلی متوقع

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ایم پی ایزبھی موجود تھے ۔جن کی تعداد 19کے قریب بتائی گئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے ایم پی اے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات صرف ابتداء ہے اگلا گروپ ممبران قومی اور سینٹ کا ہو گا، مقامی سیاسی حقائق فیصلوں کی بنیاد ہوتے ہیں اور

عوامی سطح پر نون اور پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں رہ گئ لہذاء ظاہر ہے لوگ اپنے فیصلے سیاسی حقائق پر کریں گے۔

Like Our Facebook Page

Latest News