January 11, 2019-Intersting and Weird

غیر واضح جنس کی تبدیلی کا پہلا سنٹر ، پہلے ہی آپریشن میں 13 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی

 پاکستان میں غیر واضح جنس کی تبدیلی کے پہلے سنٹر میں پہلی کامیاب سرجری کے نتیجے میں 13 سالہ لڑکی لڑکا بن گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے مقامی ٹرسٹ ہسپتال میں غیر واضح جنس کی تبدیلی کے پہلے سنٹر نے کام شروع کر دیا ہے جس میںپہلا آپریشن 13 سالہ کنزہ کا ہوا ہے۔ ماہر ڈاکٹر افضل شیخ نے بلامعاوضہ کنزہ کی جنس تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا اور وہ لڑکی سے لڑکا بن گئی۔ والدین نے لڑکا بننے والی کنزہ کا نام تبدیل کرکے عبداللہ رکھ دیا ہے۔ ڈاکٹر افضل شیخ کے مطابق 8ماہ قبل بیماری کے باعث کنزہ کا چیک اپ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ غیر واضح جنس کی حامل ہے۔

برتھ ڈیفیکٹ فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر مرزا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ کنزہ سے عبد اللہ بننے کے بعد اب اسے کچھ عرصے نگہداشت میں رکھا جائے گا اور پھر جوان ہونے تک اس کا فالو اپ جاری رہے گا۔

Like Our Facebook Page

Latest News