June 22, 2019Entertainments

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کیساتھ تصویر میں یہ نوجوان کون ہے؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

 ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ تصویر نے صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میںبالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک لڑکے کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس نے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوتے ہی صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا ہے۔اداکارہ نے پوسٹ ہونے والی سیلفی کے کیپشن میں لکھا’ بھیا اور میں‘، ساتھ ہی انہوں نے فلاور ایموجی بھی لگائی۔تصویر کے پوسٹ ہوتے ہی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔ اور ساتھ ہی ڈھیر

سارے’ ری ایکشنز‘ بھی ملے۔ کترینہ کی ساتھی اداکارہ فرح خان نے کمنٹ میں لکھا ’ یہ کون پیارا سا بھیا ہے؟جبکہ ہما قریشی نے لکھا ’ ٹھاکر بھیا‘۔دراصل کترینہ کے ساتھ تصویر میں جو لڑکا نظرآرہا ہے وہ اداکارہ کا ہیئر اسٹائلسٹ امت ٹھاکر ہے جس نے حال ہی ریلیز ہونے والی فلم ’ بھارت‘ میں اداکارہ کا ہیئر اسٹائل دیا تھا۔کترینہ فلم ’بھارت‘ میں نئے انداز کے گھنگھریالے بالوں کیساتھ نمایاں رہیں۔یاد رہے سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 5 جون کوریلیز کی گئی۔

Like Our Facebook Page

Latest News