January 20, 2019,.ڈیلی بائیٹس

پاکستانی کرکٹر نے جہاز میں ملنے والی خاتون کو ہمسفر بنا لیا، تصاویر دیکھ کر آپ بھی ایک دفعہ چونک اٹھیں گے

 قومی ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین 21 جنوری کو دولہا بنیں گے۔ ٹیسٹ کرکٹر کا نکاح گزشتہ سال فروری کو ہو چکا ہے جس کے بعد اب ان کی شادی 21 جنوری کو کراچی میں ہو رہی ہے جب کہ عثمان صلاح الدین کی تقریب ولیمہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

عثمان صلاح الدین کے تین بھائی اور ایک بہن ہے جب کہ ان کی اہلیہ صبا عارف بھی تین بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان کی بہن کا نام بھی صبا ہے، وہ بھی عثمان کی اہلیہ کی طرح بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں۔ گزشتہ ماہ اپنی 28 ویں سالگرہ منانے والے عثمان صلاح الدین نے جون 2018ء میں ہیڈ نگلے لیڈز پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ اپنی شادی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز میں ان کی صبا عارف سے ملاقات ہوئی تھی، ابتدائی بات چیت کے بعد انہوں نے باقاعدہ صبا کے گھر رشتہ بھیجا جو قبول کرلیا گیا۔

Like Our Facebook Page

Latest News