January 17, 2019,.ڈیلی بائیٹس

ایک اور غیر ملکی لڑکی پاکستانی شہری کی محبت میں سمندر کو چیرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی اور شادی رچا لی

 فلپائن کی حسینہ پاکستانی نوجوان سے بیاہ رچانے شاہپور پہنچ گئی۔ فلپائن کی من اللی نامی لڑکی نے شاہپور کے قصبہ سلطان محمود والہ کے نوجوان ظہیر احمد ولد محمد یوسف سے عدالت میں نکاح کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ظہیر احمد بحرین میں ملازمت کرتا ہے جہاں اس کی دوستی فلپائن کی مناللی سے ہوگئی، ظہیر اور مناللی نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ نکاح سے قبل مناللی نے اسلام قبول کرلیا، اس ے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کرنے کے بعد ظہیر احمد سے نکاح کررہی ہے۔ اس کا اسلامی نام عائزہ مناہل رکھا گیا۔ ظہیر احمد نکاح کے بعد عائزہ مناہل کو اپنے گھر لے گیا۔

 

Like Our Facebook Page

Latest News